یونیورسٹی آف لاہور اور منگلا گیریژن ہاؤسنگ کے مابین ایم او یو

  یونیورسٹی آف لاہور اور منگلا گیریژن ہاؤسنگ کے مابین ایم او یو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف لاہور اور منگلا گیریژن ہاؤسنگ، پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مابین ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) طے پاگئی ہے۔ یونیورسٹی آف لاہور کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز اویس رؤف اور منگلا گیریژن ہاؤسنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اویس شیخ نے ایم او یو کے موقع پر شرکت کی۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی آف لاہور (UOL) کے تعاون سے منگلا گیریژن ہاؤسنگ (MGH) میں جدید تعلیمی و طبی سہولیات دیں گے اور یہاں پر سکول، یونیورسٹی اور ہسپتال کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ منگلا گیریژن ہاؤسنگ کی جانب سے ولاز سے ملحقہ فراہم کی جانے والی اراضی پر عارضی کیمپس بنایا جارہا ہے اور فروری/ مارچ 2022 سے تعلیمی سیشن شروع کیا جائے گا۔
 MGH کی جانب سے سکول کیمپس کیلئے 5.2 ایکڑ جگہ دی گئی ہے جس پر کیمپس کی فوری تعمیر شروع کی جائے گی جبکہ 3 ایکڑ اراضی پر ایک بین الاقوامی معیار کے جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال بنایا جائے گاور 40 ایکڑ اراضی پر فن تعمیر کی شاہکار یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت یونیورسٹی آف لاہور جو سکولز شروع کرے گی ان میں بزنس اسکول، سماجی علوم، اعلیٰ درجے کی آئی ٹی اور روپوٹکس اور مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپیوٹر کورسز کے ساتھ ساتھ موجودہ اور مستقبل کی تمام دستیاب جدید ترین ٹیکنالوجیز کے پروگرام شامل ہوں گے۔ 

مزید :

کامرس -