فیکلٹی ممبران کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جارہا ہے: یاسمین راشد
لاہور(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب نے مزید 45اسسٹنٹ پروفیسرزکو ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے عہدے پر ترقی دے دی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ایسوسی ایٹ پرو فیسر ز کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے والے تمام پروفیسرز کو مبارکباد دی صوبائی وزیرنے سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاویدقاضی کو ترقی حاصل کرنے والے تمام ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی جلدتعیناتی کی ہدایت بھی د ی تفصیلات کے مطابق پیڈریاٹک نیورولوجی کے ایک،پیڈریاٹک آفتھالمولوجی کے ایک، پیڈریاٹک ہیماٹولوجی آنکولوجی کے ایک، پیڈریاٹک ریڈیالوجی کے ایک،آفتھالمولوجی کے 6، فرانزک میڈیسن کے 2،سائیکولوجی کے 3،کمیونٹی میڈیسن کے 7،پیڈریاٹک نیوروسرجری کے ایک،ایمرجنسی پیڈریاٹک کے ایک،پیڈریاٹک ہسٹوپیتھالوجی کے ایک،میڈیسن کے 9، آبسٹریکٹس اینڈ گائنی کے 10اور سائیکیسٹری کے ایک اسسٹنٹ پر و فیسر ز ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ترقی پانے والوں میں ڈاکٹرمحمدضیاء الرحمن، ڈا کٹرمحمد اجمل، ڈاکٹر ذوالفقارعلی ، ڈاکٹر عائشہ اکرم، ڈاکٹرشہباز اسلم، ڈاکٹراعجازاحمد جاوید،ڈاکٹرمحمد یونس طاہر، ڈاکٹر زبیر سلیم،ڈاکٹرثاقب صدیق چوہد ر ی، ڈاکٹر حمیرا ظفر علی،ڈاکٹرپرویزظریف،ڈاکٹرطلحہ نعیم،ڈاکٹرحامد حسن،ڈاکٹرآمینہ ناصر،ڈاکٹرشمع اقبال، ڈا کٹر سید رضاحیدرزیدی،ڈاکٹرنجم الدین، ڈاکٹر محمد توصیف جاوید،ڈاکٹرخولہ نورین، ڈاکٹر تسکین زہرا، ڈاکٹر ثمینہ وسیم،ڈاکٹرروزینہ شہادت خان،ڈاکٹرمحمد اشرف،ڈاکٹرمحمد ناصر رانا،ڈاکٹرمہوش حسین، ڈاکٹر راشد اقبال، ڈاکٹر سیدہاشم رضا، ڈاکٹر محمد شہزاد منظور، ڈاکٹرمحمد ظفر مجید،ڈاکٹرمحمد اکرم، ڈاکٹر نا صر جمال خان، ڈاکٹر صائمہ عنبرین،ڈاکٹرثمینہ سعید، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹرنبیلہ عطا ء اللہ خان، ڈاکٹر ربابہ عا بدنقوی، ڈاکٹر حمیرا نورین، ڈاکٹر سعادیہ خان، ڈاکٹر سعادیہ ظہور، ڈاکٹرنورین جاوید، ڈاکٹر سعادیہ سلیم، ڈاکٹرنائلہ یاسمین، ڈاکٹر شازیہ شاہین، ڈاکٹرصائمہ چوہدری اور ڈاکٹرعمارہ بٹ شامل ہیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ محکمہ صحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹرزکی اتنی بڑی تعدادمیں ترقیاں کی گئی ہیں۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں فیکلٹی ممبران کی کمی کوترجیحی بنیادوں پر پوراکیاجارہاہے۔ محکمہ صحت پنجاب میں خالی اسامیوں پربھرتی اورترقی کے منتظرڈاکٹرزکی ترقیاں اولین ترجیح ہے۔صوبائی وزیر صحت نے ایسوسی ایٹ پروفیسرزکی ترقی کیلئے ضروری کاغذات کی تیاری کی تکمیل میں متعلقہ تمام افسران کو شاباش دی۔انہوں نے کہاکہ پروفیسرزماتحت ڈاکٹرزکیلئے رول ماڈل بنیں۔
یاسمین راشد