فراڈ کے مقدمہ میں سابق سینٹر عمار خان گرفتار

 فراڈ کے مقدمہ میں سابق سینٹر عمار خان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)سابق سینٹر عمار خان کو فراڈ کے مقدمہ میں انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا۔ عمار خان کا پولیس نے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔پولیس نے عمار خان سے پاک عرب کی مختلف فراڈ کیسز کی تفشیش کرنا ہے. پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس نے سابق سینیٹر عمار نیازی کو گرفتار کر لیا ہے۔عمار خان کے خلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں ڈاکٹر محمد نواز وڑائچ کی مدعیت میں فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عمار خان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیا جہاں سے چھ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق عمار نیازی کے خلاف سترہ مختلف تھانوں میں فراڈ کے مقدمات درج ہیں جبکہ عمار خان پانچ فراڈ کے مقدمات میں اشتہاری ہیں۔پولیس کے مطابق عمار خان پاک ارب سوسائٹی کے ڈائریکٹر ہیں اور متعدد افراد کے پلاٹوں میں خرد برد کرنے اور شہریوں سے کڑوڑوں روپے ہتھیانے کے مقدمات ہیں 
  عمار خان

مزید :

صفحہ آخر -