ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ،ثمینہ علوی 

 ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ،ثمینہ علوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کی پچاس فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے، خواتین کو بروقت طبی مشورہ لینے کی ترغیب دینے اور چھاتی کے کینسر سے وابستہ غلط تصورات کو ترک کرنے اور اس مرض سے بچنے کیلئے معاشرے میں بڑے پیمانے پر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، ملک میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو چھاتی کے کینسر کا خطرہ ہے، اس کے علاوہ ہر 13 منٹ میں ایک خاتون اس مرض کا شکار ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو جامعہ کراچی میں منعقدہ ”چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی، معذور افراد اور خواتین کو بااختیار بنانے کے سیمینار“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے ہر سال چھاتی کے کینسر سے ہونے والی 40,000 اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ خواتین صورتحال کی سنگینی کو سمجھیں اور اپنی صحت کی فکر کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کی شفایابی کی شرح تقریبا 95-98 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 45 فیصد ہے جس کی وجہ دیر سے تشخیص ہے۔انہوں نے یونیورسٹی کی طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود دیگر خواتین تک آگاہی کا پیغام پھیلائیں۔
خاتون اول

مزید :

صفحہ آخر -