چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی روسٹر جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس محمد امیر بھٹی کی منظور ی کے بعد مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی روسٹر جاری کر دیاگیا پرنسپل سیٹ پر14ڈویژن بنچ اور31سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے،چیف جسٹس 13 نومبرتک پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،مسٹرجسٹس ملک شہزاداحمد خان13نومبرتک پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،چیف جسٹس 17نومبرسے دبارہ پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،مسٹرجسٹس ملک شہزاداحمدخان 22نومبرسے دوبارہ پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،جسٹس صداقت علی خان15نومبر سے جبکہ مسٹرجسٹس مسعود عابد نقوی13نومبر تک پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے،مسٹرجسٹس مسعود عابدنقوی22 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،مسٹرجسٹس مرزا وقاص رؤف15 سے20 نومبر تک پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے،جسٹس طارق سلیم شیخ13نومبر تک پرنسپل سیٹ پرسماعت کریں گے اورمسٹرجسٹس انوارالحق پنوں 12نومبرکوپرنسپل سیٹ پرکام کریں گے۔
روسٹر جاری