پی ڈی ایم کا مارچ این آراو لینے کیلئے شوشہ، حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑیگا: فرخ حبیب
فیصل آباد (آئی این پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشر یات فر خ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے مارچ سے کو ئی فرق نہیں پڑے گا پی ڈی ایم عوام کی بھلا ئی کے لیے نہیں این آر او لینے کے لیے مارچ کا شوشہ چھوڑ رہی ہے مہنگا ئی کا رونا رونے والے اپنے گریبا نوں میں جھا نکیں مہنگا ئی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے مہنگا ئی کا ذمہ دار حکومت کو قرار دینا منا سب نہیں کامیابی کا کو ئی شارٹ کٹ نہیں ہو تا نوجوان اقبال کے شا ہین ہیں نوجوانوں کو آگے سے آگے جا نا ہے طلبہ کیلئے 50ہزار سکالر شپ فرا ہم کی جا رہی ہیں ایم فل پی ایچ ڈی پرریسرچ کر نیوالوں کو ویلو ایڈڈ کی طرف جا نا پڑے گاپاکستان میں تعلیمی سٹریکچر تبدیل کر نے کی ضرورت ہے نوجوان نوکریاں لینے والے نہیں نو کریا ں دینے والے بنیں وہ گز شتہ روز جی سی یونیورسٹی میں ورلڈ فزیا لو جی فرا ئی ڈے کی تقریب سے خطاب میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عو ا می مفادات کے لیے اکٹھی نہیں ہو ئی مسلم لیگ نون سمیت جے یو آئی کا گز شتہ 3سال سے صرف ایک ہی مطا لبہ ہے کہ این آر او دیا جا ئے۔
فر خ حبیب