پاکستان کی ہار سے دل ٹوٹ گئے، شائقین کرکٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر، تصاویر ندیم احمد) پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمارے دل توڑ دئیے ہیں ہمیں تو بہت امید تھی کہ پاکستانی ٹیم عمد ہ کھیل سے آسٹریلیا کو بھی شکست سے دوچار کرے گی اور سیمی فائنل جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی ہماری خوشیاں مانند پڑ گئیں ہیں جبکہپاکستانی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہوئے وہیں پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی بہترین پر فارمنس پر لوگ کھلاڑیوں کو سراہ بھی رہے ہیں کہ ”تم جیتو یا ہارو“ ہمیں تم سے پیار ہے۔شائقین کرکٹ نوشیر خان، رضوان، منصور، شیر محمد حیات، مولوی عظمت، احسان علی، علی عباس نے پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہپورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس پر فخر ہے۔ جیت اور ہار تو کھیل کا حصہ ہے اہم بات یہ ہے کہ لڑکے کس لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلے۔بہت خوب اور مستقبل کے کھیلوں کے لیے نیک تمنائیں۔ پاکستان زندہ باد۔عاکف خان، عاصم،آصف اور شکیل خان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جس طرح سے جیت رہی تھی اس کے لئے آسڑیلیا کو شکست دینا کوئی مشکل نہیں تھا مگر کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا اور پریشر میں نظر آئے اور لگ رہا تھاکہ ٹیم نے اس اہم میچ کے لئے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی کپتان کی کپتانی میں فقدان نظر آیا شانی، کاشف پرویز، ہارون علی، تبسم خان،حارث، سجاول،نعیم،آفتاب اور نبیل نے کہا کہ ہم تو بہت خوش تھے کہ پاکستان کی ٹیم جیتے گی اور ہم جیت کا جشن منائیں گے مگر ہمیں ہارنے کا بہت دکھ ہو۔
ا ہے کاش پاکستان کی ٹیم جیت جاتی اور فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہمارے دل ٹوٹ گئے ہیں کھلاڑی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے اداکرتے نظر نہیں آئے اور وہ جوش و جذبہ بھی نظر نہیں آیا جو اس سے قبل میچوں میں تھا پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کا موقع گنوا دیا ہے بہرحال اس کے باوجود ہم ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر خوش ہیں فضل دین، عادل،سیف الدین، حامد، ولید خان،ذاکر علی اور علی اکبر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم جس طرح سے ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کے خلاف کامیابیا ں حاصل کرتی آرہی تھی اس میچ میں بھی ہمیں تو امید تھی کہ پاکستان ہی فاتح ہوگا مگر ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ نہیں کیا اور شکست ہوگئی بہرحال ٹیم نے سیمی فائنل سے پہلے ہر میچ میں کامیابی حاصل کی جس کی بہت خوشی ہے اور ہم کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں مومنہ، شکیلہ، سحرش، خولہ خان،مائرہ،صائمہ علی، فاطمہ خان،شمائلہ، ذاکرہ اور شاہینہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی شکست پر بہت زیادہ دکھ ہوا ہے ہمیں پورا یقین تھا کہ پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں جائے گی اور ٹائٹل اپنے نام کرے گی مگر ہماری امیدوں پر پانی پھیر گیا ہے ٹیم آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پریشر میں کھیلتی نظر آئی۔
جس کے باعث ہار ہوئی۔