مستقبل میں مزید محنت سے کھیل پیش کرینگے، محمد رضوان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے وکپ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے پوری کوشش کی اور بھرپور محنت سے میدان میں اترے آخری وقت میں میچ ہاتھ سے نکل گیا مگر اس کے باوجود ٹیم کے حوصلہ بلند ہیں اور مستقبل میں مزید عمدہ پرفارمنس کے لئے تیار ہیں محمد رضوان نے کہا کہ بڑے میچوں میں کھلاڑیوں پر پریشر آجاتا ہے جو ٹیم اچھا کھیلتی ہے وہ ہی کامیابی حاصل کرتی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے اور پوری قوم کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کامیابی کے لئے ہمارے بہت دعائیں گی مستقبل میں مزید بہتر کھیل پیش کریں گے۔