ٹی20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا و نیوزی لینڈ کل میدان میں اترینگے
دبئی(اے پی پی)نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساتویں آئی سی سی مینز ٹی۔20 کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل میچ 14 نومبر کو انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔ اس سے قبل نیوز ی لینڈ کی ٹیم نے میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ کو 5وکٹوں سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ورلڈ کپ کا فاتح ہوا وہ پہلی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرے گا۔