گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں تقریری مقابلے
لاہور(پ ر)ڈی پی آئی کالجز کی ہدایت پر نیب کے ڈویژنل مقابلہ جات کا انعقاد گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور کے عارفہ سید ہ ہال میں کیا۔ فائن آرٹس کے ڈویژنل مقابلہ جات کا انعقاد ایک وقت کیا گیا۔ ان مقابلہ جات کا مقصد رشوت سے پاک معاشر ہ تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائر یکٹر نیب سید حسنین تھے۔ جبکہ ڈائر یکٹر ڈاکٹر عاشق حسین نے مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی۔ دیگر معزز مہمانوں میں ڈائر یکٹر کالجز محمد سلمان، ڈائر یکٹر نیب بینش، ڈپٹی ڈائر یکٹر بجٹ شہزادمنور وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹ ٹر یننگ مد زاہد میاں شامل تھے۔آخر میں پرنسپل صاحبہ نے مہمانوں کواعزازی شیلڈ اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔
پرنسپل گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گلبرگ لاہور