تائیوان چین کا حصہ، علیحدہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے،پاکستان
اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے ہم اس کی علیحدہ حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں افغانستان کے حوالے سے ٹرائیکا پلس اجلاس بڑی پیش رفت ہے،افغانستان کی مدد کیلئے دنیا کو مزید اقدامات کرنا ہونگے،جی ایس پلس کے حوالے سے پاکستان نے اقدامات کیے ہیں ؎دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے کہا پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹرائیکا پلس کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں افغانستان کی مالی معاونت اور استحکام پر غور کیا گیاٹرائیکا پلس اجلاس بڑی پیش رفت ہے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا افغانستان کی مدد کیلئے دنیا کو مزید اقدامات کرنا ہونگے افغانستان وفد کے ساتھ افغان مہاجرین کی واپسی میں فضائی سروس اور بارڈر مینجمنٹ پر بات ہوئی ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہناتھا او آئی سی نمائندہ خصوصی یوسف الدوبے نے پانچ روزہ دورہ کیا ان کا دورہ پاکستان کی کشمیر میں عالمی مبصرین کو کھلی اجازت کا عکاس ہے وفد سول سوسائٹی سے ملا متاثرین کو سنا ہے انہوں نے کہا بھارت میں اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں انہوں نے کہا جموں کشمیر دنیا کا بڑا ملٹری زون بنا دیا گیا اکتوبر میں اکیس کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا ہم ون چین ون تائیوان کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔
دفتر خارجہ