سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس  کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس  کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے تجوری ہائٹس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے۔ تحریری فیصلہ چیف جسٹس گلزار احمد نے لکھا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 4 ہفتوں میں پوری عمارت گرائی اور ملبہ اٹھایا جائے۔4 ہفتوں کا وقت 29 اکتوبر سے شروع ہوگا۔انہدام سے قبل تجوری ہائٹس انتظامیہ فائلیں اور سامان نکال لے۔ بکنگ فائلیں کمشنر کراچی کی زیرنگرانی نکالی جائیں۔کمشنر کراچی بکنگ فائلوں کی مکمل انونٹری بنائیں۔انونٹری میں بکنگ کروانے والوں کے مکمل پتے، حسابات درج کیے جائیں۔ انونٹری مکمل کرکے کمشنر کراچی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں۔ بکنگ کروانے والوں کو تین ماہ میں معاوضہ ادا کیا جائے۔ تجوری ہائٹس اس فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ عمل درآمد نہ کرنے پر تجوری ہائٹس انتظامیہ کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔ عمارت کے انہدام اور ملبہ اٹھانے کی نگرانی کمشنر کراچی خود کریں۔

مزید :

صفحہ اول -