شوگر کے مریضوں کی تعداد انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے،مرتضیٰ وہاب
کراچی(سٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ، حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد انتہائی حد تک بڑھ چکی ہے ایک صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ورزش اور واک انتہائی ضروری ہے شادی بیاہ کی تقریبات میں دیر سے کھانا کھانے کی عادت ختم ہونی چاہییے وہ گزشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں زیابطیس کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ سمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباسط نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان میں تین کروڑ تیس لاکھ شوگر کے مریض ہیں ہمارے ہاں ہر چوتھا شخص شوگر کا مریض ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے سیمینار کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ مجھے خود شوگر کا مرض لاحق ہے، ہم سب کو ملکر اپنی لائف کو بہتر بنانے کے لئے ورزش اور واک ضرور کرنا ہے ایک اچھی صحت مند زندگی گزارنی ہے ہیلتھ کے حوالے سے آگاہی پروگرام مرتب کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر بھی اسکو اجاگر کرینگے شوگر کے پاکستان میں الرامنگ نمبرز ہیں ہم سب کو کھانے میں بھی پرہیز اور وقت پر کھانے کو یقینی بنانا ہوگا بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ پرہیز علاج سے بہتر ہے ہمیں کھانے پینے میں احتیاط برتنی ہے شادی بیاہ کی تقریبات میں دیر سے کھانا کھایا جاتا ہے ہم دیر سے کھانا کھآئینگے تو دیر سے سوئینگے جو صحت کے لئے بری چیز ہے ہمیں دیر سے کھانے کی عادت کو بدلنا ہوگا ہلکی پھلکی ورزش اور واک کو زندگی کا حصہ بنانا ہوگا ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ صرف ڈاکٹرز یا طبی عملے کا فرض نہیں ہے ہم سب کو صورتحال کا نوٹس لینا ہوگا اور اپنی آئندہ آنے والے نسل کو صحت مند معاشرہ دینا ہوگا۔