کراچی سینٹرل جیل میں  پاک آسٹریلیا میچ دکھا یا گیا 

کراچی سینٹرل جیل میں  پاک آسٹریلیا میچ دکھا یا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سینٹرل جیل میں جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کیلیے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل میچ کو دکھانے کیلیے اسکرین لگائی گئی جہاں قیدیوں اور جیل کے اسٹاف نے کرکٹ میچ دیکھا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل کراچی میں جیل انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے سیمی فائنل کرکٹ میچ کو دکھانے کیلیے جیل میں اسکرین لگائی گئی جہاں قیدیوں اور جیل کے عملے نے میچ دیکھا۔ پاکستانی بلے بازوں کے چوکے اور چھکے لگانے پر پاکستان زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گے۔ سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈٹ  حسن سہتو نے کہا کہ ایسے ایونٹ پر جیل میں خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں تاکہ یہ قیدی بھی ان لمحات کو انجوائے کرسکیں۔