گھر گرانے کا صدمہ، بیوی کا انتقال، شوہر کو بھی دل کا دورہ

  گھر گرانے کا صدمہ، بیوی کا انتقال، شوہر کو بھی دل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)گھر گرائے جانے کے صدمے سے گجرنالہ کی رہائشی خاتون کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، جس کے باعث وہ انتقال کر گئیں، بیوی کے انتقال پر شوہر کو بھی دل کا دورہ پڑ گیا۔متوفیہ کے اہلِ خانہ کے مطابق گجر نالہ بلاک ایف نارتھ ناظم آباد کی رہائشی خاتون کو گھر گرانے کے صدمے سے دل کا دورہ پڑا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں اور انتقال کر گئیں۔متوفیہ کے اہلِ خانہ نے بتایاکہ گھر گرائے جانے کے بعد بیوی کے انتقال کر جانے کا صدمہ ان کے شوہر بھی برداشت نہ کر سکے اور انہیں بھی دل کا دورہ پڑا ہے۔خاتون کے شوہر کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔