جعلی ویکسینیشن کارڈ بنا کر دینے والے تین جعلی ویکسینٹر گرفتار 

    جعلی ویکسینیشن کارڈ بنا کر دینے والے تین جعلی ویکسینٹر گرفتار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف آئی اے سائبر کرائم کی کاروائی،لوگوں کو کورونا کے جعلی ویکسینیشن کارڈ بنا کر دینے والے تین جعلی ویکسینٹر گرفتار،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سکھر نے اندرون سندھ کورونا کے جعلی ویکسی نیشن کارڈ بنانے والے جعلی ویکسینٹروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیاہے اور سکھر میں کاروائی کے دوران بیسک ہیلتھ یونٹ نیو پنڈ کے تین ملازمین فیصل،حیدر اور فضل کو گرفتار کرلیاہے جو سینٹر میں ڈرائیور گارڈ اور چوکیدار کی ڈیوٹی انجام دیتے تھے ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان لوگوں سے رقمیں لے کر انہیں بغیر ویکسین لگائے ان کا ڈیٹا این آئی ایم ایس کے سسٹم میں داخل کرنے اور انہیں کارڈ بنا کر دینے میں ملوث تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔