کراچی میں ڈینگی جیسے  وائرل انفیکشن کا انکشاف

  کراچی میں ڈینگی جیسے  وائرل انفیکشن کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاؤ یونیورسیٹی کے سربراہ مالیکیولر پیتھالوجی ڈاکٹر سعید خان نے کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے وائرل انفیکشن کا انکشاف کیا ہے۔ڈاکٹر سعید خان کے مطابق شہر میں ایسے وائرس کے مریض آرہے جن کو ڈینگی کی علامات ہیں لیکن ان کا ڈینگی ٹیسٹ کرنے پر ان کا ڈینگی ٹیسٹ منفی آرہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں میں وائٹ بلڈ سیل اور پلیٹیلیٹس بھی کم ہو رہے ہیں۔ڈاکٹر سعید خان نے کہاکہ خدشہ ہے یہ ڈینگی وائر س کا کوئی دوسرا ویرینٹ ہوسکتا ہے، اس معاملے پر مزید تحقیق جاری ہے۔