کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

      کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے کراچی کے دو اضلاع میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کر رہے ہیں۔سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کے مطابق ضلع جنوبی کے تین علاقوں میں اور ضلع شرقی میں محمود آباد جونیجو کالونی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں نالوں پر بنائی گئی تجاوزات مسمار کی جا رہی ہیں اور مختلف قسم کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے، ٹھیلے، پتھارے، پلاسٹک کے بورے اور دیگر تجاوزات ضبط کی جا رہی ہیں۔آپریشن میں علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، علاقہ پولیس، ایس ایچ او، پولیس کی بھاری نفری، رینجرز سیٹی وارڈن اور اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے ساتوں اضلاع میں دن رات اور چھٹی والے روز بھی روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔