سکھر،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، سیپکو چیف کا علامتی جنازہ نکل کر حکومت کے خلاف نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سکھر شہری اتحاد ضلع سکھر کے زیر اہتمام مائیکرو کالونی نیو تعلقہ سکھر میں علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،مولانا عارف الحسینی، قربان میرانی، فضل بھٹو و دیگر کی قیادت کی قیادت میں سیپکو و متعلقہ سب ڈویژن کے خلاف سیپکو چیف کو علامتی جنازہ نکالا اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نعریبازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بجلی کی تاریں اور بلب اٹھا رکھے، اس موقع پر مظاہرین میں شامل چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد،مولانا عارف الحسینی و دیگر کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا ترہو چکی ہے،سیپکو انتظامیہ موسم گرما سے بھی زیادہ لوڈ شیڈنگ کر رہی ہے سکھر کے مختلف علاقوں مائیکرو کالونی، بھوسہ لائن، نیو پنڈ، پیر مراد شاہ کالونی، پرانہ سکھر سمیت دیگر پسماندگان علاقوں میں 18سے 20گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ نیعلاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے