جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم، لوگوں کو اب لاہور نہیں جانا پڑیگا: ثاقب ظفر
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ایڈ یشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے وہاڑی کا وزٹ کیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مختلف محکمو ں کے سیکرٹریز، سیکرٹری سروسز نوشین ملک،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو عثمان علی،سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جاوید اختر محمود،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ الطاف بلوچ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)
،سیکرٹری محکمہ انہار کیپٹن (ر) مشتاق احمد،سیکرٹری ہیلتھ تنویر اقبال تبسم،سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل،ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری،ایڈ یشنل سیکرٹری فنانس زاہد اکرام، اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن خان، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی بوریوالا محمد یوسف چھینہ، اے سی میلسی غلام مصطفی سحر،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے حکومت کی طرف جاری عوامی فلاح وبہبود اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا کورونا ویکسی نیشن مہم، انسداد پولیو مہم،انسداد ڈینگی،پرائس کنٹرول، انسداد سموگ مہم، سہولت بازاروں، چینی کی 90روپے فی کلوگرام دستیابی، ڈی سی کاؤنٹرز کا قیام، پاکستان سیٹزن پورٹل، وزیر اعلیٰ شکایات سیل،اوورسیز پاکستانیز شکایات کمیشن کے حوالے سے بریفنگ لی ڈپٹی کمشنر وہاڑی محمد خضر افضال چوہدری نے ضلع وہاڑی میں جاری تمام ترقیاتی پراجیکٹس،حکومت پنجاب کی مختلف سکیموں اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈ یشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق عوامی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام افسران محنت، لگن اور دیانتداری سے کام کریں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کو بہتر انداز سے سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے اب لاہور نہیں جانا پڑتا۔حکومت پنجاب عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے تمام سرکاری محکمے اور ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کریں۔
ثاقب ظفر