تعلیم کیساتھ ساتھ سپورٹس سرگرمیاں انتہائی ضروری، چودھری اعجاز شفیع
خان پور(نمائندہ پاکستان)خان پورمیں پرائیویٹ سکولز اینڈکالجز(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
ایسوسی ایشن کی طرف سے سٹی پارک میں 5روزہ سپورٹس گالا کے تیسرے دن کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر بیت المال پنجاب چوہدری محمد اعجاز شفیع تھے۔ جس میں طلباء و طالبات نے مختلف گیمزمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تقریب کا آغاز قاری عبد القدیر کی تلاوت سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول کی سعادت مس لاریب یوسف نے حاصل کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اعجاز شفیع نے کہا کہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھی لکھی قوم کو جنم دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہوں گے تو ہسپتال ویران ہوں گے۔آج کے دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل بھی بچوں کی ذہنی آبیاری کرنے میں معاونت ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی اور بچوں کی کارکردگی سراہا۔انہوں نے کہا کہ 2019میں کرونا وباء سے جتنا نقصان تعلیمی شعبے کو ہوا اس کی مثال نہیں ملتی لیکن اللہ کے کرم سے ہم نے اس موذی مرض سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کی اور اب سکولز میں تفریحی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ اس طرح کے ایونٹس ہونے چاہیں تاکہ بچے اپنی چھپی صلاحیتوں کو سامنے لاتے ہوئے مستقبل میں ملک وقوم کا نام روشن کرسکیں خوبصورت تقریب سپورٹس گالا کے انعقاد پر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن خان پور کے تمام عہدیداران انتظامیہ منیجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بچوں نے جس ڈسپلن سے کھیل پیش کئے وہ خوش آئندہیں اسے جاری رھنا چاھئے۔ انہوں نے کہاکہ عورت ھی معاشرے پر اچھے اثرات مرتب کرسکتی ہے اچھی تربیت کرسکتی ہے خواتین ان سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تعلیم کے شعبہ میں بھی خواتین آگے ہیں خواتین کواپنے اندر خوداعتمادی پیدا کرنی ہوگیہرمیدان میں آگے آنا ھوگا اس موقع پرپروفیسر عطاء محمد قریشی ڈاکٹر رحیم الدین نیاز احمد آھیر، راؤ محمد عارف،داؤد احمد،جام زبیر احمد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ معززین شہر کی کثیر تعداد بھی سپورٹس گالا دیکھنے کیلئے آئی۔
اعجاز شفیع