لودھراں (نمائندہ پاکستان) لودھراں تھانہ سٹی کے علا قے کونڈی (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
کے رہائشی محمد اسماعیل جوکہ امریکہ میں نوکری کرتا ہے پاکستان واپس آیا ہوا ہے نے پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ نجی بنک میں اس کا اپنے بھائی کے ساتھ جوائنٹ اکاونٹ ہے اور ہر ٹرانزکشن پر پانچ سو روپے کٹوتی ہوجاتی تھی جس سے بچنے کے لیے وہ اپنا پرسنل اکاونٹ کھلوانے کے لیے گذشتہ چار روز سے بنک جارہا ہے لیکن کبھی آڈٹ،کبھی سسٹم سلو توکبھی لنک ڈاون کا بہانہ بناکرمسلسل کئی روز سے چکر لگوارہے تھے میں نے منیجر سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا اکاونٹ کیوں نہیں کھول رہے مسئلہ کیا ہے تو اس نے تین سیکیورٹی گارڈ بلوالیے جنہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میری آنکھ نیلی ہوگئی اور جبڑے پر بھی چوٹ آئی اس کے بعد منیجر نے مجھے پولیس کے حوالے کردیا جہاں سے میرے ایک عزیز نے میری جان چھڑوائی اور پولیس نے قانونی کاروائی کے لیے مجھے ڈاکٹ ایشو کردیا محمد اسماعیل نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس منیجر کو فوری طور پر تبدیل کرکے اس کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی بھی اوورسیز یا مقامی صارف سے اس طرح کی حرکت نہ کرسکے محمد اسماعیل کے وزیراعظم پورٹل پر شکایت کرنے پر ایریا اپریشن منیجر جاوید خان بنک پہنچے اور معاملہ کی انکوائری کی انہوں نے کہا کہ دو روز اکاونٹ نہ کھلنے کی وجہ اسماعیل کے پاس مطلوبہ کاغذات مکمل نہ تھے اس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں کے رش کی وجہ سے دو دن اس کا اکاونٹ نہ کھل سکا اس نے بنک منیجر کو گالی نکالی اور سیکیورٹی گارڈ کو تھپڑ ماردیا جس پر سیکیورٹی گارڈ نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے
شروع