فوڈ اتھارٹی ٹیموں کاملتان، لودھراں وہاڑی میں آپریشن،جرمانے
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت(بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
علی نسوآنہ کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں بیکری کو آلودہ مشینری کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لودھراں اور وہاڑی میں بیکری کو مٹھائی کی تیاری میں غیر معیاری کھوئے کا استعمال کرنے، پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار پر 10، 10 ہزار روپے کیجرمانے کیے گئے۔ مزید لودھراں میں کلر اینڈ کیمیکل سٹور کو ایکسپائرڈ فلیورز کی فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
جرمانے