طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں تیز، تنویر اقبال تبسم
وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
قیادت میں پنجاب حکومت صحت ِ عامہ کی سہولیات یقینی بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے محکمہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرجنوبی پنجاب کی یہ بھر پور کوشش ہے کہ دوردراز علاقوں سے علاج معالجہ کے لیے آنے والے مریضوں کو بھرپور سہولیات اور آسانیاں میسر ہوں۔ طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی بھی غفلت اور نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیں۔ دورہ کے دوران انہوں نے اسپتال میں صفائی، ادویات کی فراہمی، ڈاکٹروں اور دیگر اسٹاف کی حاضری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اسپتال میں صفائی و دیگر انتظامات کی ابتر صورتحال اور ناقص کارکردگی پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ مسعود اکبر کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کردیے۔ انہوں نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر کسی افسر اور اہلکار کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ تمام افسران و ملازمین لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کریں انہوں نے دورہ کے دوران سروس ڈیلیوری کا جائز ہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال میں زیرِ علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور فراہم کی جانے والے طبی سہولیات بار ے دریافت کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ اسپتال کی لفٹ کو فوری طور پر فنکشنل کر کے رپورٹ دی جائے تاکہ مریضوں کو آنے جانے میں آسانی ہو۔
تنویر اقبال تبسم