ڈیرہ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی،مانیٹرنگ شروع
ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے دیا ہے اور صوبہ بھر میں سموگ کی روک تھام اور انسانی صحت کے تحفظ کیلئے ہرممکن (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ ضلعی حدود میں فصلوں کی باقیات، ٹائر، ربڑ،کوڑا کرکٹ، پلاسٹک کو آگ کے ذریعے تلف کرنے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔سموگ کا باعث بننے والی ہر سرگرمی پر نظر رکھی جائے گی۔خلاف ورزی پر بھاری جرمانے، مقدمات کے ساتھ قید کی سزائیں دلائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کے تحفظ کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
سموگ