میونسپل کمیٹی کو ٹ ادو، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن تین ماہ سے بند
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے ستائے ریٹائرڈ ملازمین کوگزشتہ 3ماہ سے پنشن کی ادائیگی نہ ہو سکی،کئی پنشنرز7ماہ سے بھی پنشن سے محروم ہیں پنشن (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
نہ ملنے سے سابقہ ملازمین کے گھروں میں فاقے شروع ہوگئے میونسپل کمیٹی کوٹ ادوکے220 ریٹائرڈملازمین کوگزشتہ3 ماہ سے پنشن کی ادائیگی نہ ہو سکی جبکہ کئی پنشنرز7 ماہ سے بھی پنشن سے محروم ہیں،پنشن نہ ملنے پرضعیف العمر بیمار پنشنرزشدید پریشان ہیں اور ان کے گھروں میں فاقے ہیں جبکہ انہیں سابقہ حساب چغتہ نہ کرنے پر دوکانداروں نے ادھار دینا بھی بند کر دیا ہے جبکہ کئی پنشنرز جو کہ یوٹیلٹی بل بھی ادا نہ کر سکے انکے گھروں کے بجلی اور سوئی گیس کے کنکشن بھی منقطع ہو چکے ہیں، جنھوں نے اپنے بچوں کی سکولوں کی فیس ادا نہ کی انکے بچوں کو سکولوں سے بھی نکال دیا گیا ہے،پنشن نہ ملنے پرمتاثرہ ضعیف العمر لاغر بیمار پنشنرز پریس کلب کوٹ ادو پہنچ گئے،اس حوالے سے ضعیف العمر متاثرہ پنشنرزحاتو مائی،غلام شبیر،شیخ انتظار حسین،امجد علی، رانا محمد اقبال، سعیداحمد، غلام رسول،اللہ ڈتہ،قادر بخش منظورحسین کریم بخش خدا بخش،بیوگان جنت مائی،زبیدہ مائی اللہ وسائی ودیگر نیپریس کلب کوٹ ادو میں بتایا کہ حکومتی نمائندگان دعوی کرتے ہیں کہ میونسپل کمیٹی میں کروڑوں روپے کی گرانٹ موجود ہے مگر انہیں پینشن کے لئے دھکے دیے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ 33لاکھ روپے ماہانہ پنشن بنتی ہے جو کہ ہر ماہ حکومت کی جانب سے گرانٹ جاری کردی جاتی ہے مگر گزشتہ 3ماہ سے پینشن نہیں دی جا رہی، ہماری معاشی حالت بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ہم شدید ذہنی اذیت اور سخت پریشانی کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں،متاثرین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سید موسی رضا سمیت چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روشن ضمیرسے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر پنشن کی ادائیگی کی جائے بصورت دیگر وہ میونسپل کمیٹی کے سامنے دھرنا دینے پرمجبور ہو جائیں گے،اس حوالے سے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے چیف آفیسر روشن ضمیر نے اپنے موقف میں کہا کہ آڈٹ آفیسر کے تبادلہ کے وجہ سے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کے تمام معاملات رکے ہوئے ہیں،آڈٹ آفیسر تعینات ہوتے ہیں تنخواہ اور پنشنرز کو ادائیگی کر دی جائے گی۔
فاقے