پولیس اہلکاروں کا جرائم پیشہ عناصر سے رابطہ،وارداتیں تیز

پولیس اہلکاروں کا جرائم پیشہ عناصر سے رابطہ،وارداتیں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ملتان کے تھانوں میں تعینات(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
 سیکورٹی کانسٹیبلز کا جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے جرائم کی شرح میں خوفناک حدتک اضافہ،لوٹ مار، قتل و غارت عام ہوگئی۔ شراب،منشیات،چوری، ڈکیتی،رہزنی کے ریٹس مقرر تھانہ صدر میں تعینات سیکورٹی کانسٹیبل مہر عمران المعروف فہیم ہراج نے بھی بدنام زمانہ ڈکیت و منشیات فروش گینگ وقاص ہراج کی سرپرستی میں گینگ بنا لیا جو تاجروں،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے اور قتل کرنے میں مصروف۔مہر عمران ہراج جرائم پیشہ افراد کو تگڑے دکانداروں کی لسٹ دیتا، وارداتیں کرواتا اور پولیس کی آمد کی بروقت اطلاع دیتا ہے  عمران ہراج کی تعیناتی کے بعد تھانہ صدر کے علاقوں میں وارداتوں کی شرح میں خوفناک حدتک اصافہ بدنام زمانہ ڈکیت وقاص ہراج سیکورٹی کانسٹیبل کا کزن ہے اور کئی قتل و دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے  عوامی و سماجی حلقوں نے ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب،آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے مذکورہ سیکورٹی کانسٹیبل اور گینگ کیخلاف سخت کارروائی کرینکا مطالبہ کیا ہے
انکشاف