حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دے گی، خاور علی شاہ 

حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف دے گی، خاور علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کبیروالا(نامہ نگار) ضمنی الیکشن خانیوال،باشعور عوام کا ”فیصلہ“جیتے گا،تحریک انصاف،عوام کا سیاسی شعوربیدارکرنے میں کامیاب ہوچکی ہے،ووٹ کو عزت دو(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 کا نعرہ لگانے والے ذہنی اورجسمانی طورپر”ش“ اور”میم“میں بٹ چکے ہیں،ذخیرہ اندوزی اورمصنوعی قلت کرکے مہنگائی کا طوفان بدتمیزی پیدا کرنے والا”ناجائز منافع خور ٹولہ“موجودہ حکومت کو ناکام کرنے کی سازش پرعمل پیراہے،ان خیالات کا اظہارقائدسید گروپ وممبرصوبائی اسمبلی ڈاکٹرسیدخاورعلی شاہ نے معروف سیاسی وسماجی رانا فاروق انجم کرنالی سے ملاقات کرنے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان،ماضی کے حکمرانوں کی طرح ”ڈنگ ٹپاؤ،سیاسی فائدہ اٹھاؤ“ کی بجائے پاکستان کو سیاسی،آئینی اورمعاشی طور پر ایک مستحکم ریاست بنانے اور آنیوالی نسلوں کو محفوظ مستقبل دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں،وفاق اور پنجاب کے حکومتیں ”بلندویژن“ کے بھرپور حکمت عملی اورموثرپالیسیوں کے تحت عوام کا بہترمعیارزندگی اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی صورت میں گراس روٹ لیول تک ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقداما ت کررہی ہے۔اس موقع پر چوہدری محمد قاسم ارائیں،حفیظ سعیدی،رانا نوشاد احمد م،شیخ محمد ارشد،مہر محمد صفدر باٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
خاور علی شاہ