صرف تقریروں سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا، لیاقت بلوچ

صرف تقریروں سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان ( سٹی رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ تین روزہ دورہ پر ملتان موجود ہیں اس دوران آج کا دن انہوں نے ظریف شہید جلالپور موضع کھاکھی (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
اور شجاعباد بار کی تقریب سے خطاب کیا ہے    لیاقت بلوچ نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری، لاقانونیت کے خلاف جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرے گی، ہم کِسی ذاتی مفادات کے تحت عوام کو تنہا اور مایوس نہیں کریں گے۔ پٹرول، بجلی، آٹا، گھی، دال، سبزیاں، ادویات خریدنا عوام کی سکت اور طاقت سے باہر ہوچکی ہیں۔ وزیرِاعظم عمران خان اپنی تقاریر میں کب تک ہوائی فائرنگ کرتے رہیں گے اب حکومتی ڈرامہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔ بااختیار بلدیاتی نظام، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات، وزیراعظم، وزیراعلیٰ مستعفیٰ ہو جائیں اور عوام سے نئے مینڈیٹ کے لئے رجوع کیا جائے۔ آئین، جمہوریت، پارلیمانی نظام کا بچاؤ  قبل از وقت انتخابات ہی ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اقتصادی تباہی کے ذمہ داران براہِ راست عمران خان ہیں۔ 40 ماہ میں جھوٹے دعوے، بدزبانی تہذیبی، بدکلامی اور سماجی  اسلامی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کرنے کا عمل تیز کیا گیا ہے۔ پوری قوم مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت اور بدترین طرز حکمرانی سے بے زار اور باغی ہو گئے ہیں۔ پٹرول، بجلی،قرضوں، کرپشن میں مسلسل اضافہ نے پیداواری لاگت پر ناقابل برداشت بوجھ بڑھا دیا ہے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی پانامہ سکینڈل، پنڈورا پیپرز، قوم کی  دولت لوٹنے والوں اور میگا سکینڈلز، قرضے معاف کرانے والوں کے احتساب کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ عمران سرکار نے کرپٹ مافیا کو تحفظ دیکر عوام کو لاوارث چھوڑدیا اور عوام کو ذخیرہ اندوزوں، چینی، آٹا، بجلی، پٹرول چور مافیا کے حوالے کر دیا ہے۔  عمران خان حکومت کے پاؤں اکھڑ گئے ہیں، حکومت اور ریاست کی سردجنگ خوفناک ہورہی ہے۔ عمران خان استعفیٰ دیں، قومی اسمبلی نیا لیڈر آف ہاؤس کا چناؤ کرے، اسمبلیاں آئینی مدت پوری کریں۔
لیاقت بلوچ