سیکرٹری زراعت ثاقب عطیل کا وہاڑی کا دورہ، ملاقاتیں
ملتان، وہاڑی، میلسی(سٹی رپورٹر، بیورورپورٹ،نامہ نگار، سپیشل رپورٹر)سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
وہاڑی کا دورہ کیا۔کاشتکاروں سے ملاقات کی اوران کے مسائل سنے،ایگریکلچر کمپلیکس میں قائم اربن فاریسٹ کاجائزہ لیا اور سرکاری زرعی فارم پر چھوٹے کاشتکاروں کیلئے زراعت کو منافع بخش بنانے کیلئے ایک ایکڑ کے نمائشی پلاٹ کا معائنہ بھی کیا جہاں پر مختلف اقسام کے پھلدار پودے لگائے تھے۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترقی کیلئے وسائل کا فیاضیانہ استعمال کررہی ہے۔فصلوں کی لاگت کاشت میں کمی کیلئے کھادوں ودیگرزرعی مداخل پرسبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی کاشت جاری ہے لہٰذ اس مرحلہ پر کیمیائی کھادوں کی مقررکردہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ڈیلرز کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر نمایاں جگہوں پرحکومتی مقررہ نرخوں کے بینرز آویزاں کریں۔انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مقررکردہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر کھاد بیجنے والے ڈیلرز کیخلاف قانون کیمطابق سخت ایکشن لیا جائے۔ا نہوں نے ہدایت کی کہ ڈیلرز کے پاس موجود فرٹیلائزر سٹاک کی رپورٹ باقاعدگی سے حاصل کی جائے کیونکہ فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر کے مطابق ڈیلرز سٹاک کا ریکارڈ دینے کے پابند ہیں۔بعد ازاں سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر کمپلیکس میں قائم اربن فاریسٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پودوں کی نگہداشت میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی جائے۔کانٹ چھانٹ،آبپاشی سمیت دیگر مداخل کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ یہ شہری جنگل جلد از جلد تیار ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ اربن فاریسٹ کے ذریعے شہری علاقوں کا درجہ حرارت کم کیا جائے گا اور ماحول خوشگوار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے وہاڑی اوربہاولپور میں اربن فاریسٹ کے تحت ایک ایک ایکڑ میں کیکر،جامن،بکائن،شریں،توت،کچنار اوربوہڑ سمیت مختلف مقامی پودوں کے دو،دو ہزار پودے لگا ئے ہیں۔ دریں اثناء سیکرٹری زراعت نے سرکاری زرعی فارم پر نمائشی پلاٹ کابھی معائنہ کیا جہاں پر چھوٹے کاشتکاروں کیلئے ایک ایکڑ کو رول ماڈل کے طور پر منافع بخش بنا کر پیش کرنے کیلئے مختلف قسم کے پھلدارپودے، فصلات اور سبزیات کاشت کی گئی۔
ملاقاتیں