ملتان:عروج فاطمہ قتل کیس  کی سماعت16نومبر تک ملتوی

ملتان:عروج فاطمہ قتل کیس  کی سماعت16نومبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملتان نے 7 سالہ ننھی عروج فاطمہ کے اغوا اور قتل کے مقدمہ (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
میں گرفتار تین ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ اس موقع پر خاتون ملزمہ مہر النسا نے ضمانت دائر کی تھی جن کو اکھٹے سماعت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے وکیل نے دلائل مکمل کرچکے ہیں جبکہ مدعی کی وکیلا نے دلائل پیش کرنے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں سے ملزم دانیال اور ہمنہ نے پہلے ضمانت بعد از گرفتاری دائر کر رکھی ہے۔ گرفتار ملزمان میں مقامی سوپ فیکٹری کے مالکان حارث، حسن، حسین اور مہر النسا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ملزمان میں عائشہ اور ہمنہ بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ملزمان کو نوکرانی کی ضرورت تھی جنہوں نے بچی کو اغوا کیا۔ اغوا کا مقدمہ درج ہونے پر ملزمان نے بچی کو نشہ آور ادویات کھلا کر گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا، بچی کو قتل کر کے نعش تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی۔
ملتوی