ملتان:تیل قیمتوں میں اضافے کیخلاف جے یو آئی کا مظاہرہ
ملتان ( سٹی رپورٹر) جمیعت علماء پاکستان ملتان جنو بی پنجاب(نورانی) کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی اور آئے روز پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مظاہرین نے ملتان پریس کلب کے سامنے موٹر سائیکلوں کی خالی ٹینکیاں اٹھا کر احتجاجی(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
مظاہرہ کیا اور گونیازی گو، مک گیا تیرا شو نیازی گونیازی، آٹا مہنگا، چینی مہنگی، گھی مہنگا کے نعرے لگائے، مظاہرین کا چیف جسٹس، چیف آف آرمی سٹاف سے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، ا حتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیعت علماء پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل، سیکریٹری جنرل علامہ محمد شفیق اللہ البدری صدیقی، علامہ طارق ہاشمی، اختر عالم قریشی، اعراث روہیلہ ایڈووکیٹ، مرزا ارشد القادری نے کی جبکہ مظاہرے میں رانا عبد المجید، شیخ عتیق الرحمن، شیخ منیر، رمضان کہروڑوی، عمر البدری، عبد الحمید البدری، احسان البدری، عبدالمجید انصاری، شیخ عبد اللہ البدری، محمد ارشد سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جے یوپی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس کے علاوہ آٹا، گھی، چینی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے غریب قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے غریب شہری بچوں سمیت خودکشیاں اور خودسوزیاں کرنے کے علاوہ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں گذشتہ ساڑھے تین سالوں کے دوران جس طرح سے موجودہ حکومت نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اس پر چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف فوری نوٹس لیں ایسا نہ ہو کہ حکمرانوں کی عوام کش پالیسیوں کے نتیجے میں عوامی سیلاب سڑکوں پر نکل آیا تو اسے سنبھالنا مشکل ہو جائے گا
نعرے