جام پور بار الیکشن، جوڑ تو ڑ، سر گرمیاں تیز

جام پور بار الیکشن، جوڑ تو ڑ، سر گرمیاں تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(تحصیل رپورٹر) جام پور بار ایسویسی ایشن میں سال (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
دوہزار اکیس اور بائیس کے سالانہ الیکشن کے لیے سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ الائیڈ گروپ نے مشاورت کا عمل مکمل کرتے ہوئے گزشتہ روز لعل حویلی میں گروپ کا اجلاس کیا جس میں ممبر پنجاب بارکونسل میاں عمران اکرم بودلہ ایڈوکیٹ ودیگر ارکان کے علاوہ  تمام اتحادی ارکان نے بھر پور شرکت کی۔ الائیڈ گروپ کے سربراہ ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ کے مطابق تمام دوستوں او اتحادی گروپس کی مشاورت کے بعد صدر کے لیے حافظ ملازم حسین زرگر۔ جبکہ جنرل سیکرٹری شاہ جہان احمدانی امیدوار ہو نگے جبکہ ان کے حریف گروپ میاں صادق حسین وجناع گروپ ورفیق گجر گروپ کی طرف سے صدر کے لیے عاصم غنی چانڈیہ ہونگے۔ جنرل سیکرٹری کا فیصلہ رفیق خان گجر کریں گے جواگلے ہفتہ کو ہوگا۔ دونوں گروپس نے لابنگ شروع کرتے ہوئے ووٹرز کی ہمدردی حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔ تاہم اگلے ہفتہ کو الیکشن بورڈ کی طرف سے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی۔ الائیڈ گروپ کے سربراہ ملک اعجاز احمد راں ایڈوکیٹ نے ممبر پنجاب بارکونسل وصدربار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان شا اللہ کامیابی ہمارا مقدر بن چکی ہے۔  
تیز