مٹھن کوٹ:پیپلز مشائخ کنونشن آج  یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی

مٹھن کوٹ:پیپلز مشائخ کنونشن آج  یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) عرس حضرت خواجہ غلام (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)
فریدؒ کے موقع پر آج 13  نومبر بروز ہفتہ کوحمزہ ہاؤس میں پیپلز مشائخ کنونشن منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر سابق وزیر اعظم پاکستان  مخدوم سید یوسف رضا گیلانی ہونگے اور صدارت پیپلز پارٹی مشائخ ونگ جنوبی پنجاب کے صدر  پیر آف سرائیکی وسیب خواجہ کلیم الدین کوریجہ کریں گے پیپلز مشائخ کنونشن میں ملک بھر سے مشائخ عظام اور علماء کرام کی ایک کثیر تعداد  شرکت کرے گی اس موقع پر ایک بجے دن  پیر  آف سرئیکی وسیب خواجہ کلیم الدین کوریجہ سید یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ایک ظہرانہ بھی دیں گے جس میں علاقہ کی نامور سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی بعد میں سید یوسف رضا گیلانی ملکی صورتحال پر ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔۔