وزیراعلیٰ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سعودی عرب میں ملاقات
میرپوربھاگل (نامہ نگار) تحریک انصاف سعودی عرب کی سینئر (بقیہ نمبر53صفحہ6پر)
قیادت پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی جس کی سربراہی صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی عزیر بھٹہ نے کی۔ وفد کے شرکا نے وزیر اعلی کو حجاز مقدس آمد اور عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی اور پاکستانی کمیونیٹی کو درپیش مسائل آگاہ کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور وفد کے شرکا کی نشان دہی پر پاکستان میں درپیش مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ عثمان بزدار نے پنجاب میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ پچھلے ادوار میں نظرانداز ہونے والے علاقوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ سردار عثمان بزدار سے چوک سرور شہید کے تحصیل اور کوٹ ادو ضلع کے قیام پر سوال کیا تو انہوں نے جلد افتتاح کی خوشخبری سنائی اور صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی محمد عزیر بھٹہ کو تحصیل چوک سرور شہید کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی۔۔۔وزیراعلی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے لاھور میں "اوورسیز ہاس کے قیام کی خوشخبری سنائی جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ایک چھت کے نیچے حل ہونگے۔وفد کے شرکا میں پی ٹی آئی ضلع کرک کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر خالد عظیم خٹک کے علاوہ صدر پی ٹی آئی جدہ ریجن خواجہ حماد، صدر پی ٹی آئی مکہ ریجن ڈاکٹر انور جاوید، انفارمیشن سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب ارسلان شاہد، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی جدہ اشفاق واحد، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مکہ سید وسیم واجد شاہ، سینئر نائب صدر پی ٹی آئی مکہ ارشد سیال اور دیگر شامل تھے۔
ملاقات