کل ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا،ذیابیطس کا عالمی دن منانے کا مقصد اس مرض سے پیدا شدہ پیچید گیوں،علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے،رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔1985ء میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000ء میں 15کروڑ، 2003ء میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے۔22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں جو دنیا میں کل ہونے والی اموات کا6فیصد ہے، ذیابیطس دنیا میں ہونے والی اموات کی چوتھی بڑی وجہ ہے۔ جنگ ڈیولپمنٹ رپورٹنگ سیل نے ذیابیطس پر تحقیق کرنے والے عالمی اور ملکی اداروں سے جو اعدادوشمار حاصل کیے ہیں ان کے مطابق عددی اعتبار سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا سب سے زیادہ بالغ افراد6کروڑ 70لاکھ مغربی بحرالکاہل کے ہیں، دوسرے نمبر پر5کروڑ30لاکھ یورپی بالغ باشندے اس موذی مرض کا شکار ہیں جبکہ فیصدی اعتبار سے مشرقی میڈی ٹرینین اور وسطی مغربی خطے کے 9.2 فیصد اور شمالی امریکہ کے 8.4 فیصد بالغ افراد ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں
عالمی دن