خواجہ غلام فرید کا عرس، آج اختتامی دعا،سکیورٹی الرٹ
راجنپور (تحصیل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) حضرت خواجہ غلام فرید ؒکے عرس مبارک کے دوسرے دن ملک بھر سے عقیدت مندوں، زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عرس مبارک کے تیسرے روز بروز ہفتہ مقامی تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ایمرجنسی اداروں کے علاوہ راجن پور کی حدود میں تمام صوبائی محکمہ جات بند رہیں گے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوٹ مٹھن اسٹیڈئم میں تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے زائرین کی سہولت کے لئے کیمپ لگے ہوئے ہیں۔محکمہ اوقاف اور سجادہ نشین دربار فرید خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی طرف سے زائرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ہے۔دوسرے دن کا آغاز بھی فجر کی نماز کے بعد خصوصی دعاوں اور قران خوانی سے کیا گیا۔علاوہ ازیں دن کے اوقات میں محفل سماع منعقد کی گئی۔ ملک بھر سے عقیدت مندوں، زائرین کی آمد کا سلسلہ مسلسل تین دن جاری رہے گا۔دربار فرید پر رات کو چراغاں بھی کیا گیا تھا۔راجن پور کے ممبر پنجاب با ر کونسل کی درخواست پر چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے 13نومبر کو راجن پو رمیں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اور سول کورٹس بند رہیں گی۔ ممبر پنجاب بارکونسل راجن پور میاں عمران اکرم بودلہ کی درخواست پرخواجہ غلام فرید کے عرس کے سلسلہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے تیرہ نومبربروز ہفتہ کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ وسول کورٹس وتحصیل کورٹس بھی اج بند رہیں گی۔سیشن جج راجن پور نے تمام ماتحت عدالتوں کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ واضع رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے بھی چھٹی کا اعلان کر رکھا ہے۔ جبکہ عرس کے آخری روز اختتامی دعا بھی کرائی جائے گی۔
اعلان