نشتر ہسپتال،چار مزید مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
ملتان (خصو صی ر پو رٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 04 مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی02 مریضوں میں ڈینگی کا شبہ رپورٹس کا انتظار،آئی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 31 ہو گئی تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 03, اور جھنگ کے 01 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 02 مریضوں میں ڈینگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 31 ہو گئی ہے،اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 70 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 04 ہے، جہاں اس وقت 33 مریض زیر علاج ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے صحت یاب ہونے والے 02 مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے
ڈینگی