صوبہ بھر میں 430 سب انسپکٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ‘ تعلیمی قابلیت بی اے
ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)
صوبہ بھر میں 430 سب انسپکٹروں کو بھرتی کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس میں گریڈ 14 پر سب انسپکٹروں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اوپن میرٹ پر 345 سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے جن کے لیے عمر کی حد 20 سے 25 سال اور کم از کم تعلیمی قابلیت بی اے رکھی گئی ہے،امیدوار کا گریجوایشن میں سکینڈ ڈویژن ہونا لازمی ہے۔اسی طرح سروس کوٹہ کے تحت پنجاب پولیس میں گریڈ14 کی سیٹ پر 85 سب انسپکٹرز کو بھرتی کیا جائے گا جس کے لیے امیدوار کی عمر 20 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ تعلیمی قابلیت سکینڈ ڈویژن کے ساتھ بی اے رکھی گئی ہے۔ نوٹ کنسٹیبل ڈرائیور کلیریکل نائب قاصد دھوبی لانگری اس سلسلے میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر نوکریوں کیلیے اشتہار جاری کیا جائے گا جس میں امتحان،انٹرویو اور نتائج کے طریقہ کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔