بہنوئی نے سالا مار ڈالا، ملزم فرار، پولیس کارروائی شروع 

بہنوئی نے سالا مار ڈالا، ملزم فرار، پولیس کارروائی شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 خان گڑھ(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)بہن کو لینے کیلئے آنے والے بھائی کو بہنوئی نے طیش میں آ کر چھریوں کے وار کرکے کر قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
خانگڑھ کے نواحی علاقہ موضع واہی مرزا بیگ میں اپنی بہن کلثوم کو لینے کیلئے جانے والے بھائی محمدآصف کو اس کے بہنوئی غلام یاسین نے چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کردیا جسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر خانگڑھ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ قاتل موقع واردات سے فرار ہو گیا۔پولیس نے نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا اور مقتول کے والد حافظ حاجی عبدالغفور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی ہے۔
قتل