متحدہ اپوزیشن متحد ہو کر کرپشن بچانے کیلئے کوشاں ہے،شہباز گل
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اوربلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں ڈر اورخوف کرپشن زدہ چہروں سے عیاں تھا۔ شہباز گل نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن متحد ہو کر کرپشن بچانے کیلئے کوشاں ہے،مولانا کی برائے نام جمہوریت کرسی اور پیسے لینے دینے تک ہی محدود ہے۔آصف علی زرداری کی پوری سیاست مال لگاؤ اورمال کماؤ تک محدود ہے،بلاول کرپشن، دھوکہ دہی کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں۔ایسے کرداروں کا ذاتی مفادات کیلئے اکھٹا ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں،جمہوریت میں زرداری اور مولانا کا کردار صرف اپنے ذاتی مفادات کی حد تک ہے۔شہباز گل نے کہا کہ مولانا صاحب پچھلے3سال سے مانگے تانگے کی سیٹ کیلئے منت سماجت میں مصروف ہیں،عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کرپشن نظام کیخلاف تھی،ذاتی مفادات کی اس جنگ کا مقابلہ ملک کیلئے لڑنے والے عمران خان سے ہے۔
شہباز گل