انٹی کرپشن پنجاب نے تین سال میں 563736کنال اراضی واگزار کرائی: گوہر نفیس
لاہور(ارشدمحمودگھمن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر انٹی کرپشن پنجاب نے صوبہ بھر میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کیخلاف ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کریک ڈاؤن کرکے 5 لاکھ 63 ہزار 736 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کی مالیت 198699.775 ملین روپے ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ریجن نے 11870.74ملین روپے مالیت کی 10 ہزار 141 کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ڈائریکٹر راولپنڈی ریجن نے 11017 ملین روپے مالیت کی 5 ہزار 610 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی۔ ڈائریکٹر فیصل آباد ریجن نے 34654 ملین روپے مالیت کی ایک لاکھ 35 ہزار 896 کنال سرکاری زمین کا قبضہ چھڑایا گیا۔ڈی جی نے کہاسرگودھا ریجن نے 16123 ملین روپے مالیت کی 52 ہزار 884 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیااور ساہیوال ریجن نے 28429 ملین روپے مالیت کی 41 ہزار 306 کنال سرکاری زمین واگزار کرائی جبکہ ملتان ریجن نے 21217 ملین روپے مالیت کی 54 ہزار 314 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا۔انہوں نے کہا کہبہاولپور ریجن نے 18597 ملین روپے مالیت کی 74 ہزار 777 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ڈی جی گوہر نفیس کے مطابق ڈیرہ یرہ غازی خان ریجن نے 20480 ملین روپے مالیت کی ایک لاکھ 76 ہزار 594 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا اورڈائریکٹر لاہور ریجن اے نے 26563.98 ملین روپے مالیت کی ایک ہزار 182 کنال 19 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی ڈائریکٹر لاہورریجن بی نے 7534.94 ملین روپے مالیت کی10 ہزار 843 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی علاوہ ازیں ہیڈ کوارٹر ریجن میں 2209 ملین روپے مالیت کی 184 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اراضی کو واگزار کرا کے ریاست کی رٹ کا نفاذ یقینی بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہا قبضہ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔قبضہ مافیا کے ناسور کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔واگزار سرکاری اراضی کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔
ڈی جی انٹی کرپشن