خیبرپختونخوا، بلدیاتی انتخابات  کا پہلہ مرحلہ، اپیلٹ ٹربیونلز  تشکیل، نوٹیفیکیشن جاری

خیبرپختونخوا، بلدیاتی انتخابات  کا پہلہ مرحلہ، اپیلٹ ٹربیونلز  تشکیل، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے  خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اپیلٹ ٹربیونلز تشکیل دے دیئے، جس کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے 18 اضلاع میں 64 اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیئے، اپیلٹ ٹربیونلز میں کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کو چیلنج کیا جاسکے گا۔ الیکشن کمیشن نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور اپیلٹ ٹربیونل تشکیل دیا۔ خیال رہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 دسمبر کو شیڈول ہے۔ پہلے مرحلہ میں تحصیل، ویلج اینڈ نیبر ہڈ کونلسز کے انتخابات ہوں گے۔
 بلدیاتی انتخابات

مزید :

صفحہ اول -