ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں، وزیرخارجہ
اسلام آباد(آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اوآئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے لئے اوآئی سی کے خصوصی نمائندے یوسف ال دوبے سے ملاقات اچھی رہی۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا وہ خطہ ہے جہاں سب سے زیادہ قابض فوج موجود ہے۔ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لئے متحد ہیں۔
وزیرخارجہ