سوشل میڈیا پر تنقید، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کیلئے ایک اور پیغام جاری کر دیا

سوشل میڈیا پر تنقید، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کیلئے ایک اور ...
سوشل میڈیا پر تنقید، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کیلئے ایک اور پیغام جاری کر دیا
سورس: Twitter/@babarazam258

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنے سر بلند رکھیں۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں سیمی فائنل میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ موجودہ و سابق کرکٹرز اور سیاستدانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے پاکستانی ٹیم کو بہترین مقابلہ کرنے پر داد دی۔

میچ میں شکست کے بعد بابر اعظم کا کھلاڑیوں کے لیے ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی ہار کا ذمہ داری کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دے گا، ہم بطور ٹیم کھیلے اور بطور ٹیم ہی ہارے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اب بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے سروں کو بلند رکھیں، آپ بہت ہی متاثر کن تھے اور ایک حقیقی چیمپئن کی طرح کھیلے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقیناً ہم اس سے سبق سیکھیں گے اور مضبوط ہو کر کم بیک کریں گے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -