’ ہمارا جذبہ فوجی جیسا ہے جو ۔۔‘ سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد رضوان کا پہلا بیان سامنے آ گیا

’ ہمارا جذبہ فوجی جیسا ہے جو ۔۔‘ سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ...
’ ہمارا جذبہ فوجی جیسا ہے جو ۔۔‘ سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے محمد رضوان کا پہلا بیان سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے دبئی سےبنگلادیش روانگی سےقبل بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جذبہ بھی فوجی جیسا ہی ہوتا ہے،ہروقت جان دینےکیلئے تیار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  میں پاکستان کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔واضح رہے کہ محمد رضوان کو 9 نومبر کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا  تھاجس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں انہوں نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں۔طیبت ناساز ہونے کے باوجود بھی وہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں میدان میں اترے اور بہترین بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو بڑی سپورٹ فراہم کی۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -