ناظم جوکھیو فہمیدہ سیال کے قتل پر قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کیلئے درخواست دائر
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )ناظم جوکھیو اور فہمیدہ سیال کے قتل کے واقعہ پر تحریک انصاف کے ارکان نے قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس بلانےکےلیے ریکوزیشن جمع کرادی ۔
تحریک انصاف کے ایم این اے اور انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال چند مالہی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہے سندھ میں جرگے اور ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں ، انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے ناظم جوکھیو ،فہمیدہ سیال کے قتل پر قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس بلانےکے درخواست ہے ۔
ایم این اےلال چند مالہی نے کہا کہ بلاول زرداری اسلام آباد سے نیویارک تک انسانی حقوق کی مثالیں دیتے ہیں مگر سندھ میں انسانی حقوق کو پامال کیاجارہا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی لال چند مالہی نےبتایا کہ انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس کی ریکوزیشن پر دستخط کرنےوالوں میں ایم این اے لال چند مالہی ،غزالہ یوسفی ،عطاءاللہ خان،سیف الرحمٰن و دیگر ایم این اے شامل ہے انسانی حقوق کے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری لال چند مالہی کا کہناتھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بلاول زرداری ناظم جوکھیو،اور فہمیدہ سیال کے ورثاء کو انصاف دلائے گے اور امید ہےکہ بلاول زرداری ہماری ریکوزیشن درخواست پر انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا 14 روز کے اندر اجلاس طلب کرینگے .