حسن علی کے والد کا بھی اہم بیان سامنے آ گیا

حسن علی کے والد کا بھی اہم بیان سامنے آ گیا
حسن علی کے والد کا بھی اہم بیان سامنے آ گیا
سورس: Twitter/@RealHa55an

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اہم موقع پر آسٹریلیا کے بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کرنے والے حسن علی کے والد کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ حسن علی نے 19 ویں اوور میں آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا تھا اور پھر اُسی اوور میں میتھیو ویڈ نے 3 چھکے لگا کر آسٹریلیا کو فتح سے ہمکنار کروا دیا تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی میچ ختم ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی کسی ایک کھلاڑی کو شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرائے گا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہم نے سیکھا ہے اور ہم مضبوط ہو کر واپس آئیں گے اور خوشیاں بکھیریں گے۔اب حسن علی کے والد عبدالعزیز نے بھی نجی ٹی وی سی 21 کو انٹرویو میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کے والد کا کہنا تھا کہ حسن علی پہلے بھی ہیرو تھا اور اب بھی ہیرو ہے، اللہ کی مہربانی سے پوری ٹیم ہیرو ہے، تمام قومی کھلاڑی میرے بیٹے ہیں، آگے بھی یہ ہیرو ہی رہیں گے۔عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ انڈیا کو شکست دی تو ہم ہیرو تھے، نیوزی لینڈ کو شکست دی تو بھی ہم ہیرو تھے، لگاتار 5 میچز جیتے تو بھی ہیرو تھے۔ان کا کہنا تھا کھلاڑی دل چھوٹا نہ کریں، میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں، ان شاء اللہ یہ ہیرو بن کر اوپر آئیں گے۔

مزید :

کھیل -