باجوڑ میں ڈیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ ، دو اہلکار شہید ہو گئے 

باجوڑ میں ڈیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ ، دو اہلکار شہید ...
باجوڑ میں ڈیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ ، دو اہلکار شہید ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باجوڑ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑ کی تحصیل سلارزی میں راغگان کے ڈیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر بم حملہ ہوا جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پولیس اہلکاروں پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، حملے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں ۔  پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

شہید پولیس اہلکاروں میں ایک حوالدار اور ایک سپاہی شامل ہیں ۔

مزید :

قومی -