آوارہ کتوں کو زہر دیکر مارنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ برہم، چیئرمین سی ڈے اے ، وائلڈ لائف مینجمنٹ وی دیگر کو نوٹسز جاری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے ، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹسز جاری کر دیے ۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نےریمارکس دیے کہ ہم نے آوارہ کتوں کو تکلیف سے مارنے کی بجائے پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کیوں کی گئی ، افسران پیش ہو کر بتائیں ۔
عدالت نے کہا کہ چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بتائیں کہ آوارہ کتوں کو تکلیف سے بچانے کے لئے کیا پالیسی بنا ئی جا سکتی ہے ۔ عدالت نے 16 نومبر کو متعلقہ افسران کو طلب کرلیا۔